پولیس کارروائی، بے عملی اور سازش سے لوگوں کی موت ہوئی

,

   

Ferty9 Clinic

گجرات فساد کیس میں کانگریس لیڈر احسان جعفری کی بیوہ کی عرضی پر کپل سبل کی بحث

نئی دہلی : سپریم کورٹ میں آج ذکیہ احسان جعفری کی عرضی پر قطعی سماعت کی شروعات ہوئی۔ ذکیہ جعفری نے 2002 ء کے گجرات فسادات کے پس پردہ عظیم تر سازش سے متعلق کیس میں اُس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی کلین چٹ سے متعلق ایس آئی ٹی رپورٹ کے جواز کو چیلنج کیا ہے۔ کانگریس لیڈر احسان جعفری کو فسادات کے دوران گلبرگ ہاؤزنگ سوسائٹی قتل عام میں ہلاک کیا گیا۔ اُن کی بیوہ خصوصی مرافعہ کے ذریعہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہیں کیوں کہ گجرات ہائیکورٹ نے اُن کے چیلنج کو مسترد کردیا تھا۔ سماعت کی شروعات میں ذکیہ جعفری کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے بنچ کو معاملہ کے حقائق سے واقف کرایا اور بیان کیاکہ فسادات کے دوران پولیس مخصوص ہدایات پر حد سے زیادہ پھرتی میں دکھائی دی اور منتخب مقامات پر پولیس کی بے عملی صاف نظر آئی جبکہ پورے معاملہ میں ملی بھگت کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ سازش کے بغیر یہ سب ہونا ممکن نہیں۔