نظام آباد میں 12 مراکز کا قیام، عہدیداران، مبصرین اور ممتحن سے انچارج پولیس کمشنر کا خطاب
نظام آباد ۔ 28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے 30؍ اپریل کے روز تحریری امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور امتحانات کو باقاعدہ طور پر انجام دینے کیلئے انچارج پولیس کمشنر پروین کمار نے گری راج کالج کے گولڈن جوبلی آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر پروین کمار نے کہا کہ تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے قواعد کے تحت چیف سپرنٹنڈنٹ ، آبزرورس ، ممتحن کو واقف کراتے ہوئے شعور بیداری کیا اور قواعد کے بارے میں بائیو میٹرک کے بارے میں واقف کروایا ۔ اس موقع پر پروین کمار نے بتایا کہ جملہ 12 سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور اس میں 5285 امیدوار امتحان تحریر کررہے ہیں جس میں گری راج کالج کے علاوہ دیگر کالجس شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 بجے سے ایک بجے تک امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں امیدوار حال ٹکٹ پر فوٹو لگا کر آئیں اور امیدواروں کی بائیو میٹرک کی جارہی ہے لہذا ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچنے کی 10 بجے کے بعد ایک منٹ کی تاخیر ہوئی تو امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔ لہذا ایک دن قبل ہی امتحانی مرکز پہنچ کر دیکھ لیں اور الیکٹرانک اشیاء کی لانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ریجنل کوآرڈنیٹر و پرنسپل گورنمنٹ گری راج کالج رام موہن ریڈی ، نظام آباد اڈیشنل پولیس کمشنر اڈمن و نوڈل آفیسر مدھو سدھن رائو سے ربط پیدا کرنے کی بھی خواہش کی ۔