پولیس کانسٹبلس تقررات کے مرحلہ کو بہت جلد مکمل کرنے کا تیقن

   

25ستمبر یا اس سے قبل نتائج کی اجرائی ، چیف منسٹر کے سی آر کا اسمبلی میں بیان
حیدرآباد ۔22ستمبر ( سیاست نیوز) ریاستی سی پی آئی تلنگانہ کمیٹی سکریٹری مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی نے محکمہ پولیس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے ایک طویل عرصہ قبل منعقدہ تحریری ٹسٹ نتائج کی عدم اجرائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مکتوب تحریر کیا ۔ چیف منسٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بہت جلد ٹسٹ کے نتائج جاری کرنے اعلان کیا اور توقع ہیکہ 25ستمبر تک پولیس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے نتائج کااعلان ہوگا ۔ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 18ہزار پولیس کانسٹبلس وغیرہ کے رکروٹمنٹ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نتائج کی اجرائی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ امیدواروں کو ٹریننگ پر روانہ کرنے کی راہ ہموار کے اقدامات کئے گئے اور ان اقدامات کی روشنی میں 16 ہزار کانسٹبلس امیدواروں کے منجملہ 4ہزار کانسٹبلس امیدواروں کو آندھراپردیش میں ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست تلنگانہ کے پولیس رکروٹمنٹ امیدواروں کو آندھراپردیش میں ٹریننگ فراہم کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے ۔