حیدرآباد ۔ کلثوم پورہ کے علاقہ میں کل رات ایک پولیس کانسٹبل پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق راہول نامی پولیس کانسٹبل جو کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ کل رات راستہ کے تعلق سے بحث و تکرار کے بعد نوجوان کے ایک گروپ نے اس پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں راہول زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راہول کل رات کے کھانے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا کہ رنجیت اس راستہ سے گذر رہا تھا، رنجیت نے راستہ دینے کی خواہش کی جس پر کانسٹبل راہول نے بازو جانے کو کہا اور اس نوجوان کو راستہ نہیں دیا۔ اس بات پر برہم رنجیت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راہول پر حملہ کردیا۔ زخمی راہول کو پولیس نے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا اور خاطی 5 نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔