پولیس کانسٹبل کو نقلی تلوار سے ڈرانے والا شرابی گرفتار

,

   

وشاکھاپٹنم۔/20 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں ایک سیکورٹی کیمرہ میں دلچسپ منظر فلمبند کرلیا گیا جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شرابی حالت نشہ میں نقلی تلوار سے ایک پولیس ملازم اور ایک سیکورٹی گارڈ کا پیچھا کرتے ہوئے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔ اس واقعہ سے اگرچہ ابتداء میں سنسنی پھیل گئی تھی لیکن بعد میں پولیس نے اسے دبوچ کر تلوار ضبط کرلی جو بالآخر نقلی ثابت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ 17نومبر کو پیش آیا جب انہیں اس شہر میں بچوں کے تھیٹر سے ایک سیکورٹی گارڈ کا کال موصول ہوا تھا۔ ملزم کی شناخت 40 سالہ سائی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔وہ مبینہ طور پر اپنی بنڈی کے ذریعہ باب الداخلہ کو روک دیا تھا اور سیکورٹی گارڈ کے کہنے کے باوجود بنڈی ہٹانے سے انکار کردیا۔ وہ چونکہ نشہ میں دھت تھا سیکورٹی گارڈ سے بحث و تکرار شروع کردی جس کے نتیجہ میں انہیں پولیس طلب کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔