پولیس کانسٹبل کی لڑکی کے ساتھ انسانی ہمدردی مہنگی ثابت

   

لڑکی کی شکل میں زنخہ، لفٹ کے دوران طلائی چین غائب، زنخہ گرفتار
حیدرآباد۔/17 نومبر، ( سیاست نیوز) انسانی ہمدردی ایک پولیس کانسٹبل کے لئے مہنگی ثابت ہوئی۔ لڑکی کی شکل میں موجود زنخہ کو لفٹ دینا کانسٹبل کیلئے تلخ تجربہ کا سبب بن گیا۔ پولیس میں شکایت کے بعد یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔ تاہم دوسری واردات کو انجام دینے پر اس زنخہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سن سٹی کے ساکن ایشور پرساد جو اے آر شعبہ میں کانسٹبل کی خدمات انجام دیتا ہے12 نومبر کو کام کی تکمیل کے بعد انپے مکان واپس ہورہا تھا کہ پنجہ گٹہ گرین لینڈ علاقہ میں رات تقریباً 8:30 بجے ایک لڑکی نے اس کانسٹبل سے لفٹ مانگی اور اس نے اس لڑکی کو لفٹ دیا۔ لڑکی کو پنجہ گٹہ تک لفٹ دینے کے بعد کانسٹبل اپنے مکان پہنچا اور دیکھا تو اس کے گلے سے طلائی چین غائب تھی۔ اس نے فوری پنجہ گٹہ پولیس میں اس کی شکایت کردی۔ پولیس پنجہ گٹہ کی جانب سے تحقیقات جاری تھیں کہ اس طرح کی ایک اور واردات میں مہانکالی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور بتایا کہ یہ لڑکی نہیں بلکہ زنخہ ہے۔ اس کا نام انجان بتایا گیا ہے جو بنگلور کی ساکن ہے ۔ انجان بنگلور سے حیدرآباد آتی ہے اور حیدرآباد میں چوریاں کرتی ہے اور پھر بنگلور واپس چلی جاتی ہے۔ پولیس اس ضمن میں تحقیقات کررہی ہے۔ع