پولیس کا اننت ناگ میں لشکر طیبہ جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

   

سری نگر : پولیس نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ‘جنگجووں کی نقل وحمل کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے کے پی روڑ اننت ناگ کے نزدیک ٹی آر ایف/لشکر طیبہ کے سرگرم ملی ٹینٹ کو حراست میں لے لیا’۔گرفتا رشدہ جنگجو کی شناخت فیروز احمد زرگر عرف کامران ولد غلام محی الدین ساکن کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرفتا ر شدہ جنگجو کی تحویل سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ ایک پستول اور ایک میگزین برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔