پولیس کا لاپتہ کارتوس سے بھرا بیگ دستیاب

   

حیدرآباد۔ سٹی پولیس کے آرمڈ پولیس کانسٹبل کا کارتوس سے بھرا ہوا بیاگ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا لیکن پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعہ اس کا پتہ لگالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پولیس کانسٹبل رمیش جو چنچل گوڑہ جیل کی اسکارٹ ڈیوٹی کرتا ہے کل چنچل گوڑہ سے پرانا پل جارہا تھا کہ اچانک اس کا بیاگ چھتہ بازار کے قریب گر گیا۔ کانسٹبل نے پولیس میر چوک سے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ اس کا پتہ چھتہ بازار علاقہ میں لگایا۔ پولیس نے اس بیاگ کو دستیاب کرلیا اور اس میں موجود 20 کارتوس بھی محفوظ طور پر پائے گئے۔