سرینگر : جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں لشکر طیبہ جنگجو تنظیم کی دو کمین گاہوں کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر مشترکہ ٹیم نے گزشتہ شب اونتی پورہ کے بدرو بارسو علاقے کے جنگل کا محاصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران فورسز نے آج صبح لشکر طیبہ کے دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔