پولیس کا کام کیس کی تحقیقات کرنا ہے یکسوئی کرنا نہیں : ہائیکورٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے آج کہا کہ پولیس کا کام کسی کیس کی تحقیقات کرنا ہے اس کی یکسوئی کرنا نہیںہے ۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے کہا کہ ہائیکورٹ سیول تنازعات کی یکسوئی میں پولیس کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریگا ۔ عدالت میں اسٹیشن ہاوز آفیسر حضور آباد پولیس اسٹیشن سرینواس کے خلاف تروپتی ریڈی نامی شخص کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی جا رہی تھی ۔ درخواست گذار کا الزام تھا کہ عدالت کے احکام کے باوجود پولیس ایک سیول تنازعہ میں مداخلت کر رہی ہے ۔ جج نے کہا کہ پولیس کا کام مقدمہ کی تحقیقات کرنا ہے اس کی یکسوئی کرنا نہیں ۔ آئندہ سماعت 27 اگسٹ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔