پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر تا شلپا لے آوٹ تک فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت بنجارہ ہلز میں انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے شلپا لے آوٹ فلائی اوور تک 9 کلو میٹر کا ایلیوٹیڈ کوریڈور بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس پروجکٹ سے متعدد مقامات پر ٹریفک کی رکاوٹوں کو کم کرنے کی امید ہے ۔ روڈ نمبر 45 جوبلی ہلز ، فلم نگر ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر کچھ رکاوٹیں ہیں جہاں سے مسافر راحت کی سانس لیں گے ۔ یہ ایلیویٹیڈ کوری ڈور میناکشی ٹاورز اور ہائی ٹیک سٹی کی طرف جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کو آسان بنائے گا ۔ اس کے علاوہ یہ راہداری شہر سے بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز کے راستے نانک رام گوڑہ اور فینانشیل ڈسٹرکٹ کے دیگر دفاتر کی طرف آنے والی ٹریفک میں آسانی پیدا کرے گی ۔ فینانشیل ڈسٹرکٹ میں کمپنیوں میں کام کرنے والے آئی ٹی ملازمین اور عملے کے علاوہ اس پراجکٹ سے فینانشیل ڈسٹرکٹ میں درجنوں ہاوسنگ سوسائٹیوں میں رہنے والے مکینوں کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔ یہ ایلیویٹیڈ کوریڈور بنجارہ ہلز کے راستے آوٹر رنگ روڈ کے علاقے سے مرکزی شہر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ اس پراجکٹ کو ایچ ایم ڈی اے کے ذریعہ شروع کیا جائے گا ۔ ایچ ایم ڈی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آئی سی سی سی سے شلپا لے آوٹ فلائی اوور پراجکٹ رپورٹ کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ کو بھی شامل کررہے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں یہ تیسرا ایلیوٹیڈ کوریڈور ہے جسے ایچ ایم ڈی اے نے دیگر دو پراجکٹوں کے ساتھ تجویز کیا ہے ۔۔ ش