حیدرآباد:،/18 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی الیکشن کمیشن نے ملکاجگیری کے پولیس کمشنراویناش موہنتی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے پولیس مبصر مقرر کیا ہے۔ 2005ء آئی پی ایس بیاچ کے سینئرآفیسر کو الیکشن کمیشن نے انہیں مغربی بنگال انتخابات کیلئے منتخب کیا ہے جہاں وہ قانون و انتظام کی دیکھ بھال میں اپنی مہارت کا استعمال کریں گے۔ ایسے تقررات روایتی ہیں جو مقامی تعصبات سے بچنے اور پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے رویے اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے کی جاتی ہیں۔یہ عارضی تقرری ان کی بڑھتی ہوئی پیشہ وارانہ مہارت اور مقبولیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ملکاجگیری پولیس اس دوران اپنے آپریشنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھے گی۔ ب