پولیس کو مضبوط کیا جانا چاہیئے :ٹرمپ

   

واشنگٹن، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیکساس صوبے میں گول میز مذاکرات کے دوران کہا کہ پولیس کو مضبوط کیا جانا چاہیے کیونکہ ہمیں مضبوط پولیس دستوں کی ضرورت ہے ۔امریقی نژاد امریکی جارج فلائڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے دوران امریکی صدر کو جلد ہی نئے قانون نافذ کرنے والی اصلاحات کی امید ہے ۔ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ‘‘ہم مضبوط پولیس فورس کی جانب جارہے ہیں کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ مظاہرین امریکہ کی سبھی 50 ریاستوں اور دنیا کے کئی ممالک میں سڑکوں پر اتر کر پولیس اصلاحات اور ادارہ جاتی نسل پرستی کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔