ترواننتا پورم، 3 اگست (یو این آئی) کیرالا کے کولم ضلع میں ماہی گیری کی ایک کشتی پلٹنے کے بعد پولیس نے تیزی سے کام کیا اور کشتی میں سوار سبھی سات ماہی گیروں کو بچا لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ ماہی گیر گزشتہ جمعہ کی رات نینداکارا ساحل سے مچھلیاں پکڑنے گئے تھے لیکن ان کی کشتی سمندر کے بیچوں بیچ پلٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھوٹپلی ساحلی پولیس نے فوری کارروائی کی اور خراب موسم کے باوجود امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔