پولیس کی بلوکولٹس موٹر سیکل کا سرقہ، سارق گرفتار

   

حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن سے ایک بلو کولٹس پٹرولنگ موٹر سیکل کے سرقہ میں ملوث ایک نوجوان کو رچہ کنڈہ علاقہ میں ٹریفک پولیس نے اس کا تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتاہے کہ سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے کے مدھو نے منگل کی شب چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن پہنچا اور وہاں پر پارک کی ہوئی بلو کولٹس پارٹی کی موٹر سیکل کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر بلو کولٹس ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹبلس حیرت زدہ ہوگئے اور فوری پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا گیا ، اس واقعہ کی اطلاع پڑوسی کمشنریٹس کو دی گئی۔ جی پی ایس ٹکنالوجی سے لیس پولیس کی گاڑی کا کامیاب طور پر ایل بی نگر علاقہ میں پتہ لگالیا گیا اور سب انسپکٹر ٹریفک کے نرسمہلو اور ان کی ٹیم نے مدھو کو گرفتار کرلیا۔