پولیس کی تلاشی مہم ، نلگنڈہ میں 3.04 کروڑ روپئے ضبط

   

حیدرآباد : /15 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل سختی سے جارہی ہے اور آج ایک اہم کارروائی میں ضلع نلگنڈہ کی پولیس نے تلاشی کے دوران ایک کار سے 3.04 کروڑ روپئے ضبط کرلئے گئے اور دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے آغاز سے لیکر /14 اکٹوبر کو رات تک تقریباً 49 کروڑ روپئے ضبط کرلئے گئے جبکہ نقد رقم کے علاوہ سونے اور چاندی کے زیورات ، منشیات اور شراب ملاکر کل تقریباً 75 کروڑ روپئے کی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ ریاست بھر میں 148 چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں اور وسیع پیمانے پر تلاشی جاری ہے ۔ ریاست کے سرحدی اضلاع میں پولیس کی جانب سے سخت چوکسی احتیار کرلی گئی ہے تاکہ پڑوسی ریاستوں سے ہونے والی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا جاسکے ۔