حیدرآباد۔یکم ؍ نومبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس کی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور تازہ ترین کارروائی میں چارمینار پولیس نے ٹاسک فورس پولیس کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے قبضہ سے 24 لاکھ 50 ہزار رقم برآمد کرلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 66 سالہ محمد ظہیر الدین قاسمی جو ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلاتے ہیں اور دیگر دو افراد 44 سالہ محمد اعظم ساکن جہاں نما فلک نما اور 38 سالہ محمد فہیم آٹو ڈرائیور آج ہائی کورٹ کے سامنے سے گذر رہے تھے کہ پولیس کی ٹیم نے ان کے آٹو کی تلاشی لینے پر 24 لاکھ 50 ہزار کی نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ب
بدنام زمانہ روڈی شیٹر جنگلی یوسف پر جبراً وصولی کا مقدمہ
حیدرآباد۔ یکم نومبر، ( سیاست نیوز) شہر کے بدنام زمانہ روڈی شیٹر محمد یوسف عرف جنگلی یوسف پر جبراً وصولی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق روڈی شیٹر جنگلی یوسف نے عبدالقدوس مالک مکان فلیٹ شفیع ولا کامپلکس اپارٹمنٹ ملے پلی کو ان کے کرایہ دار مکان خالی نہ کرنے پر دھمکی دی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں از خود کارروائی کرتے ہوئے روڈی شیٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ محمد عبدالقدوس اور اس کے کرایہ دار محمد عبدالرحیم جس کا مکان خالی نہ کرنے پر تنازعہ چل رہا تھا کے معاملہ کی یکسوئی کی کوشش کرتے ہوئے قدوس کو اس معاملہ کی یکسوئی کیلئے پانچ لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کے شیو کمار نے روڈی شیٹر جنگلی یوسف کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 385 اور 506 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ روڈی شیٹر مفرور ہے اور اسے گرفتار کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی ٹیم اورنگ آباد روانہ ہوگئی ۔ب