پولیس کی تلاشی مہم کے دوران حالت نشہ میں نوجوان کی ہنگامہ آرائی

   

حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ چمپاپیٹ میں ہفتہ کی رات میرچوک پولیس کی ایک ٹیم چمپاپیٹ میں گاڑیوں کی تلاشی حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم پر تھے کہ ایک شرابی بائیک پر آرہا تھا جس کو روک کر اس کی بریتھ انیلائزر سے ٹسٹ کیا گیا تو وہ شراب کافی مقدار میں پیا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے شرابی کی گاڑی کو ضبط کرنے کی کوشش کی جس پر شرابی نے گاڑی کو جلانے اور پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ کسی طرح پولیس نے گاڑی کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور شرابی کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ش