حیدرآباد ۔ 27اپریل (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے تلاشی مہم کے دوران 24 لاکھ 28,170 روپئے ضبط کرلئے۔ ایس او ٹی بالانگر اور ایس او ٹی میڑچل پولیس نے کارروائی کے دوران تلاشی لی۔ پولیس نے ایک ویان کو روک لیا جو بینکوں کو رقم منتقل کرتی ہے۔ اس ویان کی تلاشی کے دوران پولیس نے 23,05,600 روپئے ضبط کرلئے جو بغیر کسی دستاویزات اور اجازت کے منتقل کئے جارہے۔ ایس او ٹی انہیں کوکٹ پلی پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس او ٹی میڑچل کی ٹیم نے اس طرح کی کارروائی میں رائٹرس سیف گارڈ کیاش لاجیسٹک گاڑی کو روک لیا اور اس کی تلاشی کے دوران 1,22,570 روپئے ضبط کرلئے گئے جو بغیر کسی اجازت کے منتقل کئے جارہے تھے۔ پولیس نے ان گاڑیوں میں رقم منتقلی پر شبہ ظاہر کیا ہے اور اس گاڑی کو پیٹ بشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا۔ع