چنور۔/29 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور حلقہ اسمبلی مندامری مستقر میں مندامری پولیس کی جانب سے غرباء میں راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیا۔ جس کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوچکی ہے۔ غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا برا حال ہے ۔ ایسے میں مندامری پولیس کی جانب سے غرباء اور مساکین میں رام گنڈم پولیس کمشنر ستیا نارائنا کے ہاتھوں راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر مندامری کے پولیس سی آئی، ایس آئی و دیگر عہدیداروں نے حصہ لیا۔ غرباء میں راشن پیاکیج کی تقسیم کی گئی۔