ہرپولیس اسٹیشن حدود میں سیفٹی گاؤں کمیٹیوں کا قیام ، ایس پی سرسلہ کی سالانہ رپورٹ پیش
گمبھی راو پیٹ، سرسلہ/25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )راجنا سرسلہ ضلع میں پولیس کے دوستانہ رویے اور شفاف کام کے طریقے کی بدولت عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ گیاہے۔ گاؤں کی سطح پر ویزبل پولیسنگ کے حصے کے طور پر ولیج پولیس آفیسر (VPO) نظام کو مضبوط بنایا گیا اور امن و امان کی نگرانی کے لیے خصوصی نظر رکھی گئی، ضلع ایس پی سرسلہ اکھل مہاجن نے پولیس کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوے میڈیا کو بتلایا اور کہا کہ ولیج پولیس آفیسر نظام گاؤں کی سطح پر امن و امان کے قیام کے لیے ویزبل پولیسنگ کو فروغ دیا گیاہے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے طور پرنوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی۔طلباء کے ساتھ اینٹی ڈرگ کلبز کا قیام اور 5K رن اور 2K ریلی کا انعقاد کیا گیا۔خواتین کی حفاظت کے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پرآپریشن جوالا فیز-2بس میں بھروسہ فیز-2 جیسے پروگرامز کے ذریعے خواتین اور طلباء میں خود اعتمادی کو فروغ دیا گیا انہوں نے کہا کہ دیہی نوجوانوں کے لیے سرگرمیاں کے طور پرجاب میلے، دوستی ملاقاتیں، کھیلوں کا سامان تقسیم، اور لائسنس میلے کے ذریعے نوجوانوں کو پولیس کے قریب لایا گیا۔اس طرح شکایات کے فوری حل اور انصاف کے لیے میسج یور ایس سی اور ضلع پولیس دفتر میں شکایات کے پروگرامز کے ذریعے متاثرین کو براہ راست پولیس افسران سے رابطہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، ضلع ایس پی نے بتلایا کہ امن و امان اور انتخابات کا کامیاب انتظام پارلیمنٹ انتخابات اور وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ کے کامیاب دوروں کا انعقادضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اقدامات کیے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کے اعداد و شمار کے تحت 2022 میں 2,257 مقدمات، 2023 میں 2,969 مقدمات اور 2024 میں 3,106 مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پولیس کے شفاف رویے اور مؤثر اقدامات سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے ضلع ایس پی نے مزید کہا گیا ہے روڈ سیفٹی اقدامات کے دوران دیہی سطح پر آگاہی عمل میں لائی گئی ہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں روڈ سیفٹی گاؤں کمیٹیاں قائم کی گئیں۔1,500 نوجوانوں کو سی پی آر اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی۔خصوصی کیس درج کیے گئے اخر میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے عوام سے دوستانہ تعلقات کی وجہ بہتر نتائج سامنے آئے اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی چندریا، ڈی ایس پی چندر ا شیکھرریڈی بھی موجود تھے۔
پٹلم میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد
پٹلم /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کاماریڈی پٹلم منڈل کے مرکز میں واقع آیپا سوامی مندر میں آج بدھ کو ایپا سیوا سمیتی کے زیر اہتمام خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس کیمپ میں سوامیوں کے بشمول جملہ 40 افراد نے خون کا عطیہ دیا ۔ خون کا عطیہ دئے ہوئے افراد ہمیشہ سماجی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس موقع پر ایپا مندر کمیٹی کے صدر بی جگدیش، مستقل صدر ایشور دیال ریڈی ، بھگوان دیکشا سومولی نارائن ریڈی ، سنتوش ریڈی ، نارائن ریڈی ، جمبودورا ، وینو مادھوریڈی ، سائی پرساد ، انجی ریڈی ، وینکی کے علاوہ دیگر عوام موجود تھے ۔