پولیس کی مدد سے گم شدہ موبائلفون دستیاب

   

آتماکور یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آتماکور بلدیہ مستقر کے محمد زبیر ولد عبدالحق کا موبائل فون گزشتہ تین ماہ قبل ونپرتی میں گم ہو گیا تھا فوری طور پر آتماکور پولیس کی مدد سے سی ای آئی آر نئے پورٹل میں درخواست دی اور ایس آئی نریندر کی نگرانی میں آتماکور پولیس نے متاثرہ کے فون کو ونپرتی میں سی ای آئی آر پورٹل کے ذریعے ٹریس کیا اور اسے برآمد کیا۔ ایک اور موبائل فون کی بھی شکایت درج کی گئی تھی وہ فون بھی برآمد ہوا ہے آج آتماکور ایس آئی نریندر نے دونوں موبائل فون متاثرین کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ایس آئی نریندر نے کہا کہ اگر کسی کا موبائل فون گم ہو یا چوری ہو جائے تو وہ CEIR پورٹل کے ذریعے اس نمبر کیلئے www.ceir.gov.in کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس میں مکمل تفصیلات درج کریں۔
قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
میدک یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے وڈیارم ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص مسٹر بی انجیا جو مقروض ہوچکا تھا جس کی وجہ ہر دن گھریلو تنازعات میں گھرا ہوا تھا ۔ روز جھگڑوں اور مالی بحران کا شکار ہوکر سکندرآباد سے منماڑ جانے والی ایکسپریس ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلیا ۔ متوفی کو شریک حیات کے علاوہ تین لڑکے ہیں۔