حیدرآباد 5 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وقار آباد ضلع کے پولیس ٹریننگ سنٹر کے سامنے تلنگانہ آرٹی سی بس پر دو افراد نے سنگباری کی۔کل نصف شب سے آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی شروعات ہوئی ہے ۔پولیس کی موجودگی میں آرٹی سی بسیں چلائی جارہی ہیں جس کیلئے پرائیویٹ افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔پرگی سے وقارآباد چلائی جانے والی بس جب پولیس ٹریننگ سنٹر پہنچی تو بعض نامعلوم افراد نے اس پر سنگباری کی اور شیشوں کو نقصان پہنچایا۔اس واقعہ کے بعد یہ افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔