سرکشا دیوس کے موقع پر پٹرولنگ گاڑیاں، بلو کولٹ پارٹیز کی ریالی، وزیرداخلہ کا خطاب
حیدرآباد : /4 جون (سیاست نیوز) یوم تاسیس کے 10 سالہ تقاریب کے موقع پر تلنگانہ پولیس کی جانب سے اتوار کو سرکشادیوس کا شہر میں انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس موقع پر پولیس پٹرولنگ گاڑیاں اور موٹر سائیکل پر سوار بلوکولٹ پارٹیز کی زبردست ریالی نکالی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ جناب محمود علی نے پولیس فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ پولیس ملک میں سرفہرست ہے اور تلنگانہ ایک واحد ریاست ہے جس میں پولیس فورس کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 9500 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کی کارکردگی کے نتیجہ میں گزشتہ 9 سالوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کی نمایاں کارکردگی سے ریاست میں ماؤسٹوں کی سرگرمیاں نہیں کے برابر ہے اور کوئی فرقہ وارانہ فساد بھی برپا نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تعمیر کئے گئے انٹی گریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر ایک نمایاں عمارت ہے جسے 585 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس منشیات اور سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے خصوصی شعبے قائم کئے ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس رات دن کام کررہی ہے اور غیرسماجی عناصر کے خلاف بھی بروقت کارروائی کی جارہی ہے ۔
اس موقع پر ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو ، وزیرتعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی ، خواتین و اطفال کی وزیر ستیہ وتی راٹھوڑ ، بی آر ایس پارٹی کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا اور ریاست کی چیف سکریٹری اے شانتی کماری بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر وومینس سیفٹی کی سربراہ شیکاگوئل نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے اب تک خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور اس کیلئے وومینس سیفٹی ونگ کے تحت بھروسہ سنٹر اور شی ٹیم بھی قائم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی وومینس سیفٹی ونگ نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعہ خواتین کے تحفظ کوو یقینی بنایا ہے ۔ اس موقع پر دونوں شہروں میں پولیس کی گاڑیوں کی ریالی نکالی گئی تھی ۔ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار کے علاوہ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند ، پولیس کمشنر رچہ کونڈہ بی ایس چوہان ، پولیس کمشنر سائبر آباد اسٹیفن رویندرا ، تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کے سربراہ سندیپ شنڈیلیا اور تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس و فائر سرویس کے سربراہ وائی ناگی ریڈی بھی موجود تھے ۔ ب