پولیس کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی ‘ ملازمین محفوظ

   

حیدرآباد ۔6جنوری ( سیاست نیوز) شہر کی رفتار کو قابو میں کرنے والی پولیس کی گاڑی ہی آج بے لگام رفتار سے بے قابو ہوگئی اور ایک درخت سے گاڑی ٹکرا گئی ۔ تاہم اس حادثہ میں پولیس ملازمین بچ گئے ۔ رات دیر گئے یہ حادثہ گچی باؤلی علاقہ میں پیش آیا ۔ یاد رہے کہ اکثر ان علاقوں میں بے لگام رفتار کے سبب ایسے واقعات پیش آتے ہیں ۔ اب پولیس کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کے اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق سائبرآباد آئی ٹی کاریڈار میں پولیس کی پٹرولنگ کار گشت کررہی تھی ۔ علاقہ میں 24 گھنٹے پولیس چوکسی رہتی ہے ۔ جیسے ہی پٹرولنگ کار گچی باؤلی اسٹیڈیم کے قریب پہنچی کار بے قابو ہوگئی اور روڈ ڈیوائیڈر کو توڑ کر درمیان میں موجود درخت سے ٹکراگئی ۔ پولیس نے کرین کی مدد سے گاڑی کو ہٹایا اور پولیس ملازمین کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔