حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس کے نازیبا سلوک اور بار بار چالانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوجوان نے بطور احتجاج اپنی بائیک کو نذرآتش کردیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ شہر عادل آباد میں پیش آیا۔ خانہ پور کے مقبول نامی شخص نے عادل آباد کے امبیڈکر چوراہا پر پولیس کی جانب سے چالانات ادا کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے پر پہلے پولیس سے بحث و تکرار کرلی۔ پولیس کی جانب سے ای چالان ڈالنے اور بروقت ادا کرنے کی ہدایت دینے پر مقبول نے بیچ سڑک پر اپنی بائیک کو آگ لگادی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بائیک آگ کے شعلوں میں لپیٹ گئی۔ پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے بائیک پر لگی آگ کو بجھادیا۔ن