نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کو ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ پولیس ملازمت ایک ایسا پیشہ ہے جس میں پولیس سے کوئی بھی ہمدردی یا اظہارتشکر نہیں کرتا۔ رجیجو نے تیس ہزاری عدالت میں وکلاء سے جھڑپوں کے بعد دہلی میں پولیس اہلکاروں کے احتجاج کے دوران ہفتہ کو یہ ٹوئیٹ کیا تھا جس کو کچھ دیر بعد انہوں نے حذف کردیا تھا۔ ہزاروں ملازمین پولیس نے اپنے احتجاج کے دوران پولیس ہیڈکوارٹرس کا محاصرہ کرلیا تھا جس کے نتیجہ میں دارالحکومت کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں۔