پولیس کے ہائی الرٹ لاک ڈاؤن کے 59 دنوں میں 15افراد کا قتل

   

پرتاپ گڑھ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع میں کورونا آفت کے مابین پولیس ہائی الرٹ لاک ڈاؤن کے 59 روز میں جرائم کے اضافے نے گزشتہ سبھی ریکارڈ توڑ دیا ۔پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کھلے عام جرائم انجام دے رہے ہیںجہاں پولیس کی بے حسی کے سبب آپسی تنازعہ میں 15 فراد کا قتل ہو چکا ہے ۔پولیس پہلے جرائم پر قدغن لگانے کے برعکس قتل ہونے پر سرگرمی دکھاتی ہے ۔ وہیں اگر پولیس تنازع کو سنجیدگی سے لے تو کسی حد تک جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔