مدہول۔ 18 ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس عوامی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر رہتی ہے تاکہ سماج میں امن چین سکون قائم رہے ان خیالات کا اظہار مدھول ایس ایس آئی تروپتی نے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے لیے موجود ہے پولیس اسٹیشن میں کانگریس پارٹی کی قیادت میں اقلیتی صدر اخترالدین نے ایس آئی مدہول کی شال پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ وسرجن کے پروگرام کو پرامن طریقے سے انجام دینے اور تمام برادریوں کے ساتھ مل کر تہوار کو مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں اعزاز سے نواز اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس آئی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ سب کے لیے دستیاب رہیں گی انہوں نے نوجوانوں کو اچھی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا اور کسی کو کوئی پریشانی ہو وہ ان سے رابطہ کریں۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی منڈل کے صدر تتیوار رمیش، قائدین فیروز، زبیر، ساجد، وکیل، منظور اور دیگرموجود تھے۔