حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) محبوب نگر ضلع میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے مالی پریشانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ 50 سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی سے واپسی کے دوران درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ اس نے خود کشی نوٹ چھوڑا ہے جس میں کہا کہ ایک چٹ فنڈ میں اس کا نقصان ہونے کے بعد اس نے دوستوں سے قرض لیا تھا اور پریشان تھا ۔ راہ گیروں نے نعش درخت سے لٹکی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔