٭ نئی دہلی : دہلی پولیس اور وکلاء کے درمیان گزشتہ ہفتہ تیس ہزاری عدالت کے احاطہ میں ایک ہجوم ڈپٹی کمشنر پولیس شمالی ضلع مونیکا بھردواج کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض افراد بھی اُس کو تصادم سے بچ کر فرار ہونے میں مدد دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ مبینہ طورپر بھردواج قبل ازیں یہ الزام لگاچکی ہیں کہ تشدد کے دوران اُن پر حملہ کیا گیا تھا۔تیس ہزاری عدالت کے احاطہ میں تشدد کے دوران جس کا آغاز پارکنگ کی جگہ کے بارے میں ملازمین پولیس اور وکلاء کے درمیان تکرار سے ہوا تھا، ایک خاتون ڈی سی پی کو ہاتھ جوڑ کر وکلاء سے التجا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
