حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بیڈمنٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند کو تلنگانہ کے حکام نے 14 دن تک اپنے طور پر سب سے الگ تھلگ کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ پولیلا گوپی چند حال ہی میں آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں اپنی دادی کے گھر گئے تھے اور واپسی پر بطور احتیاطی تدابیر انہیں کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیونکہ اے پی کا ضلع گنٹور خوفناک وباء کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔