پولینڈ میں رہائشی عمارت منہدم 8 افراد ملبے میں دب گئے

   

وارسا،5دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ کے سلیسیا صوبے میں گیس دھماکہ ہونے کی وجہ سے ایک عمارت منہدم ہونے سے کم از کم آٹھ افراد ملبے میں دب گئے ۔آر ایم ایف ایف ایم براڈکاسٹر نے بتایا کہ اس عمارت میں نو افراد رہتے تھے لیکن دھماکے کے وقت ان میں سے ایک شخص باہر تھا۔اس نے بتایا کہ عمارت میں موجود سبھی آٹھ لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔فائربریگیڈ کے تقریباً 100اہلکاروں کو لوگوں کی تلاش میں لگایا گیا ہے ۔ملازمین لوگوں کو نکالنے کے لئے مشینوں کا استعمال نہیں کررہے ہیں تاکہ انہیں زندہ باہرنکالا جاسکے ۔ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش میں ڈاگ اسکواڈ کو بھی لگایا گیا ہے ۔راحت اور بچاؤ اہلکار آگ بجھانے کے کام میں لگے ہیں ۔