پولینڈ میں سڑک حادثہ ، تین افراد ہلاک ، سات زخمی

   

Ferty9 Clinic

وارسا : پولینڈ کے صوبے پومیرینئن میں بدھ کے روز بس کار کی ٹکر میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔پولش پریس ایجنسی کے مطابق بس میں 31 مسافر سوار تھے جو اپنے کام سے لوٹ رہے تھے کہ بس ایک بے قابو کار سے ٹکرا گئی۔صوبہ پومیرینئن کے گورنر نے بتایا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو چارٹرڈ طیارہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔