پولینڈ میں متنازعہ میڈیا قانون ایوان زیریں سے منظور

   

وارسا : پولش پارلیمان نے میڈیاضوابط کے حوالے سے ایک متنازعہ بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کو پولینڈ میں آزادی صحافت پر حملے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اس بل میں کسی بھی غیریورپی شہری کو پولینڈ میں میڈیا کے شعبے میں حصص رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ایوان زیریں میں اس قانون پر ہونے والی رائے شماری میں 228 ارکان نے بل کے حق میں جب کہ 216 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ یہ بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے، جہاں اپوزیشن کو معمولی برتری حاصل ہے۔