پولینڈ کا ترکی سے 24مسلح ڈرون خریدنے کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

وارسا : یورپی ملک پولینڈ نے ترکی سے 24مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان کردیا۔ پولش وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے ڈرون خریدنے کی تصدیق کی، جس کے تحت بیرقدار ٹی بی 2 ماڈل کے 24 مسلح ڈرون حاصل کیے جائیں گے۔ اس سمجھوتے کے بعد پولینڈ ترکی کے ڈرون خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرون طیاروں پر ٹینک شکن میزائل نصب ہوں گے۔ پولینڈ کی حکومت نے ڈرون کے ساتھ انہیں استعمال کرنے کے لیے ترکی سے تربیت کا بھی معاہدہ کیا ہے۔ ڈرون طیاروں کی پہلی کھیپ 2022 ء میں پولینڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔ پولش وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترک ڈرون ٹیکنالوجی نے مشرقی یورپ کی جنگوں میں اپنی عسکری صلاحیت ثابت کی ہے۔