پولینڈ ۔ پولینڈ نے روس کے خلاف تعزیری اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔ پولش وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جرمن اخبار ویلٹ ام زونٹاگ سے گفتگو میں کہا کہ ماسکو کے خلاف پابندیوں کا ساتواں منصوبہ جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔ ممکنہ پابندیوں کے اس ساتویں منصوبے میں پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارسن پرزیداژ نے روس کو یورپی ٹیکنالوجی کی برآمدات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے روسی بینکوں، روسی پروپیگینڈا اور غلط معلومات پھیلانے والے چینلز کے خلاف مزید کارروائی کی جانے کا مطالبہ کیا۔