وارسا : پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلاسچیک نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ سے 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی خرید کے لئے قیمت پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔بلاسچیک نے سوشل میڈیا پیج ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے پولینڈ کے ہاتھ فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “ہم نے، پولینڈ کے ہاتھ راڈار اور اسلحے کے ساتھ 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لئے، امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ فروخت کا مذاکراتی مرحلہ اور فراہمی کا عمل مکمل ہونے تک امریکہ مسلح افواج اپنے اپاچی ہیلی کاپٹر پولینڈکو دے گی”۔واضح رہے کہ روس۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پولینڈ حکومت نے اپنی فوج کے استحکام کی خاطر گذشتہ سال مذکورہ ہیلی کاپٹروں کی خرید کا فیصلہ کیا تھا۔