پولینڈ ہمیں طیارے اور ٹینک دے:زیلنسکی

   

کیف :یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پولینڈ سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ روس کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے یوکرین کو لڑاکا طیارے اور ٹینک فراہم کرے۔پولینڈ کے صدر آندرے دودا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ مدد فراہم نہ کی گئی تو روسی فوج بعد ازاں پڑوسی ناٹوممالک کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں جن میں پولینڈ، سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور بالٹک ریاستیں شامل ہیں۔