بروسلز :یورپی یونین نے پولینڈ سے ستر ملین یوروکا ہرجانہ ادا کرنے کا کہا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وارسا سے کہا گیا ہے کہ وہ پینتالیس دنوں کے اندر اندر یہ جرمانہ ادا کرے۔ یہ جرمانہ یورپین عدالت انصاف کے اس فیصلے کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے، جس کے تحت وارسا سے کہا گیا تھا کہ وہ اُس انضباطی چیمبر کو تحلیل کر دے، جس سے ملکی عدالتی آزادی و شفافیت متاثر ہو سکتی ہے۔