حیدرآباد۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پولیوشن کنٹرول اپیلیٹ اتھاریٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے ۔ اس سلسلہ میں سرکاری احکامات جاری کردیئے گئے ۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے آج ہائی کورٹ کو بتایا کہ آئندہ دو تین دنوں میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اپیلیٹ اتھاریٹی کی تشکیل میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ اس معاملہ کی آج سماعت ہوئی ۔ ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے اتھاریٹی کی تشکیل کی اطلاع دیئے جانے کے بعد ہائی کورٹ نے مقدمہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور درخواست گزار سے کہا کہ اگر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے احکامات پر مزید کوئی اعتراض ہو تو اپیلیٹ اتھاریٹی سے رجوع کریں۔