پولیو خوراک ٹیم کو این پی آر عہدیدار سمجھ کر زدوکوب

,

   

٭ اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پولیو خوراک پلانے والی 3 رکنی ٹیم کو مقامی عوام نے این پی آر کے عہدیدار سمجھ کر زدوکوب کیا اور اُنھیں یرغمال بنالیا۔ پولیس نے بتایا کہ سرکاری عہدیداروں کو اُن کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے قصوروار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج اور این آر سی اور این پی آر پر عمل آوری کو روکنے کیلئے عوام برہم ہیں اور تاحال کئی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جہاں غلط فہمی کے باعث عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا۔