نارائن پیٹ۔ 3؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ پولیو سے پاک معاشرہ بنائیں. انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نارائن پیٹ کے صدر ڈاکٹر وائی ملیکارجن اور خزانچی اسو سی ایشن ڈاکٹر گیتا نے پولیو سے پاک معاشر ہ بنانے پر زور دیا کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ آئندہ بچوں کو کو پو لیو جیسی مہلک بیماری بچوں کو لا حق نہ ہو ڈاکٹر اسوسی ایشن کی جانب سے عوام کے لئے پولیو بوتھ میں ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور اس کے بعد 125 ویکسی نیشن سے فائدہ اٹھانے والے استعفادہ کنندگان میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام میں ڈاکٹر بالاجی راؤ سنگاڈے ، ڈاکٹر جی کارتک ڈاکٹر گھگن اکشیتا ڈاکٹر دیپیکا ڈاکٹر پرینکا اور دیگر نے شرکت کی۔
