کراچی : پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نوید بٹ نے امریکہ میں مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ لاس ویگاس میں مسٹر او لمپیا کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں معذورین کے زمرے میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل جیتا۔ نوید بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور تن سازی میں محنت کرکے نام کمایا۔ اس موقع پر نوید نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے۔ نوید بٹ نے کہا کہ میں نے انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا جس کی بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔