واشنگٹن : وزیر خارجہ امریکہ مائک پومپیو سعودی عرب و خلیجی ریاستوں سمیت خطے کے متعدد ممالک کا دورہ کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ کے دورے میں امارات، قطر، ترکی، جارجیا اور اسرائیل بھی شامل ہے۔ ’امریکہ کی حالیہ انتظامیہ کی بقیہ مدت میں ایران پر مزید دباؤ بڑھانا وزیر خارجہ کے دورے کے اہم مقاصد میں شامل ہے‘۔پومپیو نے دورے کے متعلق کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں امن و امان اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا‘۔