پومپیو نے اسرائیل میوزیم کا مشاہدہ کیا ، دورہ کا اختتام

   

یروشلم؍ تل ابیب: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کو اسرائیل کا دورہ ختم کیا لیکن اس سے قبل یروشلم میں واقع میوزیم کا مشاہدہ کیا جہاں عیسائی صیہونیوں کی تعظیم کی جاتی ہے اور اس کا قیام ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ممتاز مشیر نے عمل میں لایا تھا۔ اس میوزیم کے دورہ کے ساتھ پومپیو مقبوضہ مغربی کنارہ میں کسی اسرائیلی آبادی کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیرخارجہ بن گئے۔ انہوں نے ایک نئی پالیسی کا اعلان بھی کیا جو اس مقام پر تیار ہونے والے پراڈکٹس کو امریکہ ایکسپورٹ کرتے وقت ان پر ’’میڈاِن اسرائیل ‘‘ لکھنے کی اجازت دے گی۔ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے کے دورے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ بالکل درست تھا۔کسی بھی امریکی وزیرخارجہ کا گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس موقع پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہاں کھڑے ہوں تو صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غلط نہیں کہہ سکتے کہ یہ علاقہ اسرائیل کا حصہ ہے۔ گولان کا علاقہ صدر بشار الاسد کے ہوتے ہوئے شام کو واپس کرنا اسرائیل کیساتھ مغرب کیلئے بھی خطرہ ہے۔