پومپیو نے حوثیوں کیلئے بھیجے گئے ایرانی ہتھیارکی تصاویر جاری کر دیں

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ ایسے وقت میں جب کہ امریکہ ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی کی قرار داد میں توسیع کے لیے کام کر رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر ایرانی ہتھیاروں کی کھیپوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ اسلحہ حوثیوں کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔ تاہم امریکی افواج اور اس کے حلیفوں نے 28 جون کو یمن میں داخل ہونے سے قبل اس کا راستہ روک لیا۔پومپیو کے مطابق روکے گئے جہازوں پر ایران کی غیر قانونی کھیپیں لدی ہوئی تھیں۔ ان میں زمین سے فضا میں اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ ٹینک شکن راکٹس، آر پی جی گرینیڈز اور دیگر جدید اسلحہ شامل تھا۔پومپیو نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 میں توسیع کی جائے۔ یہ قرار داد ایران کو اسلحہ فراہم کرنے پر پابندی سے متعلق ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں تہران اور بڑی قوتوں کے درمیان طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کی شقوں کے تحت آئندہ اکتوبر میں ایران پر 13 سال سے عائد مذکورہ پابندی اختتام پذیر ہو رہی ہے۔