باکو: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بروز جمعہ آرمینیائی اور آذربائیجانی وزرائے خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی تازہ ترین کوشش ہے۔ روس کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی کے دو معاہدے ناکارہ ثابت ہو چکے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر نے بیان دیا ہے کہ 27ستمبر سے جاری لڑائی میں اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت واقع ہو چکی ہے۔ دریں اثناء واشنگٹن میں مذاکرات سے قبل آج بھی نگورنو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں۔