دبئی ۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بات چیت میں دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کو مضبوط بنانے کیلئے جاری کوششوں کے علاوہ،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔