ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ، عوام میں دہشت
جموں ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کی بھاری گولہ باری میں جشن میں سرحد پر واقع دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ایک 24 سالہ کشمیری خاتون ہلاک ہوگئی ۔ یہ بات پونجھ کے ضلع انتظامیہ نے بتائی ۔ یہ خاتون پونجھ ضلع کے شاہ پور سیکٹر میں ماری گئی۔ پونجھ ضلع کے ترقیاتی کمشنر راہول یادو نے بتایا کہ پاکستان شیلنگ میں چار بھینسیں بھی تباہ ہوگئیں۔ اس سے قبل دفاعی شعبہ کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ اور مورٹار شیلنگ اس قصبہ اور کیرتی سیکٹر میں شروع کردی جس کا سلسلہ صبح 9.30 سے جاری رہا ۔ ہندوستانی فوج نے اس کا موثر جواب دے کر پا کستانی توپوں کو خاموش کردیا مگر سرحد کی دوسری جانب جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ ایک پولیس افسر نے بیان کیا اکہ جیسے جیسے دن گزرتا گیا فائرنگ میں شدت آتی گئی اور وہ قرب و جوار م یں واقعہ شاہ پور سیکٹر تک پھیل گئی جس سے سرحد پر رہنے والوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ۔ اس نے بتایا کہ بین سرحدی فائرنگ میں بہت سے گھروں کو نقصان پہنچا۔ دو ہندوستانی جوان مارے گئے ۔ 4 دن کی فائرنگ میں خطہ قبضہ پر تین افراد ہلاک ہوگئے۔